مہر خبررساں ایجنسی نے افغان میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ طور خم بارڈر پرپاک افغان کشیدگی کے معاملے پر افغان وزارت خارجہ نے پاکستانی سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جانب سے طورخم بارڈر پر گیٹ تعمیر کرنے اور باڑ لگانے کے معاملے پر گزشتہ کئی دنوں سے پاکستان اور افغانستان میں کشیدگی کا ماحول جاری ہے ۔ پیر کی شام بھی فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 ایف سی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ منگل کی صبح طور خم بارڈر پر کشیدگی کے معاملے پر افغان وزارت خارجہ نے پاکستانی سفیر سیدابرارحسین کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا ۔ افغان ڈپٹی وزیرخارجہ نے الزام لگایا کہ پاکستانی فورسز نے افغان بارڈر گارڈز پر فائرنگ کی ہے جبکہ پاکستان نے گیٹ کی تعمیرکے معاملے پرمعاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ ادھرفائرنگ میں پاکستانی فوج کےزخمی ہونے والے میجر علی جواد چنگیزی جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے علاقہ طور خم بارڈر پرپاک افغان کشیدگی کے معاملے پر افغان وزارت خارجہ نے پاکستانی سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔
News ID 1864738
آپ کا تبصرہ